فارسی سے ماخوذ اسم 'لنگر' کے ساتھ فارسی مصدر 'انداختن' سے مشتق اسم صیغۂ امر 'انداز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'لنگر انداز' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "بست سالہ عہد حکومت" میں مستعمل ملتا ہے۔