لنگڑانا

( لَنْگْڑانا )
{ لَنْگ (ن غنہ) + ڑا + نا }
( پراکرت )

تفصیلات


لَنْگْڑا  لَنْگْڑانا

پراکرت سے ماخوذ اسم 'لنگڑا' کے ساتھ 'نا' بطور لاحقۂ مصدر لگانے سے 'لنگڑانا' بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - پاؤں کا برابر نہ پڑنا، لنگ کرنا، لنگ کرتے ہوئے چلنا۔
"یہ چپڑاسی بہت بوڑھا ہو گیا ہے کمر جھک گئی ہے اور لنگڑانے بھی لگا ہے۔"      ( ١٩٩٠ء، آب گم، ٢٩٧ )