لطف اندوز

( لُطْف اَنْدوز )
{ لُطْف + اَن + دوز (و مجہول) }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'لطف' کے ساتھ فارسی مصدر 'اندوختن' سے مشتق صیغۂ امر 'اندوز' لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب 'لطف اندوز' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٧ء کو "فکرو نشاط" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مزہ لینے والا، لذت حاصل کرنے والا، محظوظ۔
"خاص طور پر گاؤں کے ماحول اور کردار سے متعلق تفصیلات سے قاری لطف اندوز ہوتا ہے۔"      ( ١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٥٧ )