عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٩١ء کو "کلیاتِ حسرت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : سَیّاروں [سَیْ + یا + روں (و مجہول)]
١ - گھومنے والا، کوئی بھی بڑا جسم جو کسی مرکزی جسم کے چاروں طرف گھومے، ہر وہ سیارہ جو کسی ستارے کے گرد گردش کرتا ہے، ثابت کا نقیض، حرکت کرنے والا تارہ۔
"خَلا میں کئی سیارے لاکھوں میلوں کی مسافت طے کرتے ہیں۔"
( ١٩٨٩ء، روحانی دنیا، کراچی، ستمبر، ٩ )