سیاست دان

( سِیاسَت دان )
{ سِیا + سَت + دان }

تفصیلات


عربی سے مشتق اسم کیفیت 'سیاست' کے ساتھ فارسی مصدر 'دانستن' سے اسم فاعل 'دان' لاحقہ فاعلی بڑھانے سے مرکب وصفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبیۖ "میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - حکومت کے انتظامی امور کا جاننے والا، ملکی و شہری حقوق و فرائض سے واقفیت رکھنے والا، سیاسی امور و معاملات کو جاننے والا، سیاسی مدبر۔
"آزادی کے بعد. قیادت خود غرض اور کوتاہ بیں سیاستدانوں کے ہاتھ میں چلی گئی۔"      ( ١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ٢٧ )
  • politician