باب جبرئیل

( بابِ جِبْرَئِیل )
{ با + بے + جِب + رَاِیل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'باب' کے آخر پر فارسی علامت اضافت 'کسرہ' لگا کر آگے عربی سے ماخوذ عبرانی الاصل اسم 'جبرئیل' (وحی پہنچانے والا مقرب فرشتہ) لگانے سے مرکب اضافی 'باب جبرئیل' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٠ء میں "سراج منیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - مسجد نبوی کے ایک دروازے کا نام۔
"مسجد شریف میں باب جبرئیل سے داخل ہو تو افضل ہے۔"      ( ١٩١٠ء، سراج منیر، ترجمہ، زین العابدین، ٦٥ )