سیسہ

( سِیسَہ )
{ سی + سَہ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سیسک  سِیسَہ

سنسکرت الاصل لفظ 'سیسک' سے ماخوذ 'سیسہ' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "فرسنامہ رنگین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : سِیسے [سی + سے]
١ - ایک دھات کا نام جو رانگ کی قسم سے ہے، سکا، سرب۔
"سیسہ (سکہ) ٣ (تین) تولہ کو آہنی کڑھائی میں پگھلا کر شورہ باریک شدہ کی تھوڑے تھوڑے وقفہ سے چٹکی دیں۔"      ( ١٩٣٧ء، سلک الدرر، ٤٢ )