جھینگر

( جِھینْگَر )
{ جِھیں + گَر }
( سنسکرت )

تفصیلات


حکایت الصوت کے حوالے اسم صوت 'جھیں' ساتھ سنسکرت سے ماخوذ لاحقہ 'گر' لگانے سے 'جھینگر' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦١ء کو "چمنستان شعرا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : جِھینْگَروں [جِھیں + گَروں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کا بڑی بڑی مونچھوں والا کپڑا جو کونوں کھدروں میں رہتا ہے اور اکثر کپڑے کاغذ وغیرہ کو چاٹ جاتا ہے بولنے میں جھیں جھیں کی آواز نکالتا ہے۔
"سیدھے پنکھ والے ٹڈے.جھینگر جس کی بھنبھناہٹ کی مہین آواز آتش دان کے سامنے سنائی دیتی ہے۔"      ( ١٩١٠ء، مبادی سائنس، ١١٣ )
  • a cricket