١ - اردو حروف تہجی (ترتیب ا ب ت ث) کا ساتواں یا بشمول ہائیہ گیارہواں، دیوناگری کا آٹھواں، فارسی کا چھٹا اور عربی کا پانچواں حرف صحیح (مصمتہ) ترتیب ابجد میں تیسرا جیم کے نام سے موسوم، وقفیہ (غیر ہائیہ) مجہورہ ہے اور حنک (تالو) سے ادا کیے جانے کی وجہ سے حنکیہ کہلاتا ہے، جدید صوتیات کی رو سے مستقل صوتیہ ہے، سامی اور آریائی دونوں لسانی خاندانوں میں ملتا ہے، ابجد کے حساب سے اس کے 3 عدد ہوتے ہیں، تقویم میں اس سے سہ شنبہ (منگل) مراد لیا جاتا ہے، علم ہیئت (فلکیات) میں برج سرطان کی علامت ہے، علم ہیئت کی جدولوں میں اس کا سر (ح) تنہا نقطے کے بغیر لکھا جاتا ہے، عربی قمری مہینے جمادی الآخر کا قائم مقام بھی ہے، منطق اور ریاضیات میں غیرمتعین مقدار یا نامعلوم شخص کے لیے اور قرآن شریف میں وقف جائز کے لیے استعمال ہوا ہے، ریاضی و سائنس کی ترقیمات میں (جاسراع بوجہ جاذبۂ ارض)۔