بابا آدم

( بابا آدَم )
{ با + با + آ + دَم }

تفصیلات


فارسی اسم 'بابا' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'آدم' سے مل کر "بابا آدم' مرکب بنتا ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩١ء میں اپریل کے شمارہ "حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ
١ - سب سے پہلا انسان، حضرت آدم۔
"اس کی آنکھوں میں ایسی ہی ضیا تھی جیسی کہ بابا آدم کی آنکھوں میں۔"      ( ١٨٩١ء، رسالہ 'حسن' اپریل، ٤ )
٢ - وہ شخص جس سے کسی علم یا فن کی ابتدا ہوتی ہے، جیسے رودکی فارسی شاعری کا بابا آدم ہے۔