بابا جان

( بابا جان )
{ با + با + جان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ پہلے اسم 'بابا' کے ساتھ 'جان' بطور کلمہ تعظیم آتا ہے۔ فارسی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٤ء میں "نورتن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - (پیار سے) باپ، چچا، دادا وغیرہ۔
 عرض کی بابا نے بابا جان ایسا تو نہیں ہاں مگر ہے آج مجھ کو اک خیال جانفزا      ( ١٩٢٥ء، نیستان، سیماب، ٥١ )
  • father dear! Dear child!