تشنگی

( تَشْنَگی )
{ تَش + نَگی }
( فارسی )

تفصیلات


تَشْنَہ  تَشْنَگی

فارسی زبان سے اسم صفت 'تشنہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - پیاس
"اے صاحب خانہ میں غریب الوطن مسافر ہوں شدت تشنگی سے کلیجا منہ کو آتا ہے۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦٨ )