تشکیک

( تَشْکِیک )
{ تَش + کِیک }
( عربی )

تفصیلات


شکک  تَشْکِیک

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٦١ء کو "دیوان اختر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - شک، شبہ، شک میں مبتلا کرنے کا فعل یا عمل۔
 یکساں ہے دوستی ہمیشہ تشکیک ہے تیرے دل کا پیشہ      ( ١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ١٠٨ )