بابا جی

( بابا جی )
{ با + با + جی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بابا' کے ساتھ ہندی زبان سے ماخوذ کلمہ تعظیم 'جی' لگانے سے 'بابا جی' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "حکایت سخن سنج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - باپ، بزرگ، گرو یا درویش (کے لیے احتراماً یا پیار کے طور پر)۔
"فقیر کے آگے ہاتھ باندھ کر کہا، بابا جی! میں اس ملک کا ولی عہد ہوں۔"      ( ١٩٦٣ء، ساڑھے تین یار، ٣٤ )