١ - ایک قسم کا پھل جس کے اندر سے میٹھا اور سرخ گودا نکلتا ہے اس کا مزاج سرد ہے عموماً بڑے خربوزے یا سردے سے بڑا اور گول ہوتا ہے بعض مقام پر تربوز بہت ہی بڑا ہوتا ہے اس کا پوست دبیز اور سبز رنگ کا ہوتا ہے جس میں رس بھرا ہوتا ہے اس کا گودا کھانے اور رس پینے میں استعمال ہوتا ہے۔
"ابتدا میں وہ چنے کے برابر اور بڑھ کے تربوز کے برابر ہو جاتا ہے۔"
( ١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٨٦ )