کم عقلی

( کَم عَقْلی )
{ کَم + عَق + لی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کم' کے بعد عربی اسم 'عقل' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بے وقوفی، نادانی، ناسمجھی۔
"جن کو مذاہب کے پیروؤں نے مصلحت بینی یا کم عقلی کی بنا پر مسخ کر دیا۔"      ( ١٩٧٠ء، نئی تنقید، ٣٥٣ )
  • بے وُقُوفی
  • بے عَقْلی
  • feebleness or want of understanding
  • stupidity
  • fatuity