کلو

( کِلو )
{ کِلو (واؤ مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Kilo  کِلو

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٥٥ء کو "اردو میں دخیل یورپی الفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم عدد ( مذکر - واحد )
١ - ہزار کی تعداد کو ظاہر کرنے کے لیے انگریزی کے ذریعے درآمد شدہ الفاظ خصوصاً پیمانہ جات کے لیے مستعمل، جیسے کلو میڑ، کلو گرام۔
"کلومیڑ . کلو (Kilo) یونانی سابقہ ہے اور 'ہزار' کے معنی دیتا ہے۔"      ( ١٩٥٥ء، اردو میں دخیل یورپی الفاظ، ٢٣٤ )
٢ - مراد: کلو گرام۔
"تین کلو پانی میں چینی ڈال کر قوام تیار کرلیں۔"      ( ١٩٨٥ء، سعدیہ کا دسترخوان، ١٥ )