کم آمیز

( کَم آمیز )
{ کم + آ + میز (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی صفت 'کم' کے بعد فارسی مصدر 'آمیختن' کا صیغہ فعل امر 'آمیز' بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٨ء کو "ارمغانِ حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - بہت کم ملنے جلنے والا، ربط ضبط پیدا کرنے میں محتاط، تنہائی پسند، جو گھلنے ملنے میں جلدی نہ کرے۔
"جاوید کسی قدر سیانا تھا، ایک حد تک خاموش اور کم آمیز، گھل کر ملنے یا بات کرنے میں بھی تکلف کرتا تھا۔"      ( ١٩٩٠ء، فاران، کراچی، نومبر، ٢٠ )