کم آزار

( کَم آزار )
{ کَم + آ + زار }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی صفت 'کم' کے ساتھ فارسی مصدر آزاریدن کا صیغۂ فعل امر 'آزار' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کم تکلیف دینے والا، جو کسی کے خاص نقصان یا تکلیف کا باعث نہ ہو، جو تکلیف رساں نہ ہو، بے ضرر۔
 آباد رہے سایۂ ایوان امارت اچھے ہیں ہم اس چرخ کم آزار کے نیچے      ( ١٩٧٧ء، حرفِ دل رس، ٨٨ )
  • not troublesome
  • not cruel