کلو گرام

( کِلو گِرام )
{ کِلو (واؤ مجہول) + گِرام }
( انگریزی )

تفصیلات


Kilogram  کِلوگِرام

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٨ء کو "تحفۂ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم عدد ( مذکر - واحد )
١ - ایک ہزار گرام کا وزن یا پیمانہ جو عام طور پر ایک سیر آٹھ تولے کے برابر ہوتا ہے۔
"ایک کلو گرام میں ایک ہزار گرام ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٨ء، ریاضی، چوتھی جماعت کے لیے، ٩٤ )