بابو گری

( بابُو گَری )
{ با + بُو + گَری }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بابو' کے ساتھ فارسی زبان میں لاحقۂ فاعلی 'گار' سے مشتق 'گری' بطور لاحقۂ کیفیت لگنے سے 'بابوگری' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٧٣ء میں 'اوراق' لاہور میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - محرری، کلرکی۔
"سوداگری، صنعتی نظام کے ساتھ کلرکی بابو گری لازم و ملزوم تھے۔"      ( ١٩٧٣ء، 'اوراق' لاہور، مارچ، اپریل، ٢٩٢ )