کم حوصلہ

( کَم حَوصَلَہ )
{ کَم + حَو (و لین) + صَلَہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی زبان کا اسم 'حوصلہ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥١ء کو "کلیاتِ مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - کم جرات، بزدل۔
"تنگ چشم، کم حوصلہ، سخن پرور، ضدّیوں نے اور بھوکے پلاؤ خوروں نے خواہ مخواہ جھگڑے پیدا کر دیے۔"      ( ١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٥١٧ )
  • un-ambitious
  • poor-spirited