تفصیلات
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کلمہ' کے ساتھ ہمزہ زائد لگانے کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'حق' ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦٧ء میں "نوراللغات" کے حوالے سے رشک کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ
١ - خدا کا کلام، خدا کا فرمودہ۔
تیری باتیں خدا کی باتیں ہیں کلمۂ حق میں کچھ کلام نہیں
( ١٨٦٧ء، رشک (نوراللغات) )
٢ - سچی بات، انصاف کی بات۔
"انہیں یہ بھی خیال نہ رہا کہ کلمہ حق کہنے کے بھی کچھ آداب ہیں۔"
( ١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ٧٧ )