کم یاب

( کَم یاب )
{ کَم + یاب }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد فارسی زبان مصدر 'یافتن' کا صیغہ فعل امر 'یاب' بطور لاحقۂ فاعلی ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٦ء کو "ضرب کلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کم حاصل ہونے والا، وہ چیز جو کم پائی جائے۔
"اُن کے علم کی بنا 'بصیرت' پر ہے جو متاعِ عزیز کی طرح آج کم یاب ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، نیاز فتحپوری شخصیت اور فکروفن، ٦٠ )
  • scarce
  • rare
  • uncommon
  • curious