کلمۂ ایجاب

( کَلِمَۂِ اِیجاب )
{ کَلِمَہ + اے + ای + جاب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کلمہ' کے ساتھ 'ہمزہ زائد' لگانے کے بعد کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم 'ایجاب' لگنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "عطر مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ قواعد ]  وہ لفظ جو کسی بات کے اقرار کرنے میں یا کسی کے آواز دینے اور سوال کرنے کے جواب میں بولا جائے، حرف ایجاب۔
"ہاں، اردو میں کلمۂ ایجاب ہے اور اگر اسپر زور دو یا مکرّر کر لو تو بمعنی نہی آتا ہے۔"      ( ١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٢٦٦:١ )