کلمۂ خیر

( کَلِمَۂِ خَیر )
{ کَلِمَہ + اے + خَیر (ی لین) }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کلمہ' کے ساتھ 'ہمزہ زائد' لگانے کے بعد کسرۂ اضافت لگا کر عربی اسم 'خیر' لگنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے "نوراللغات" کے حوالے سے ١٨٣٦ء میں بحر کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بھلائی کی بات، اچھی بات، تعریفی یا سفارشی لفظ، تعریف، سفارش۔
"نوجوان ناول نگاروں کے ضمن میں لارنس کے حق میں ایک آدھ کلمۂ خیر کہہ کر رکھا تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، فکشن فن اور فلسفہ، ١٠ )