کم ظرف

( کَم ظَرْف )
{ کَم + ظَرْف }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی زبان سے مشتق اسم 'ظرف' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کمینہ، رذیل۔
"میں نے وقت کو ڈھیل دی اور وقت میرے چاروں طرف کسی کم ظرف انسان کی طرح سینہ تان کر کھڑا ہو گیا۔"      ( ١٩٨٧ء، پلک پلک سمٹی رات، ٦٢ )
صفت ذاتی
١ - حوصلے اور ہمت میں پست، کم حوصلہ، کم ہمّت۔
 ہم نے چپ رہنے کا عہد کیا ہے اور کم ظرف ہم سے سخن آراؤں جیسی باتیں کرتے ہیں      ( ١٩٨٣ء، مہر دونیم، ٧٣ )
  • کَم حَوْصَلَہ
  • a shallow
  • or a witless fellow
  • vile fellow