باپ دادا کی کمائی

( باپ دادا کی کَمائی )
{ باپ + دا + دا + کی + کَما + ای }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اردو میں مستعمل مرکب 'باپ دادا' کے بعد سنسکرت سے ماخوذ کلمہ اضافت 'کی' لگا کر پھر سنسکرت ہی سے ماخوذ مصدر کمانا سے مشتق اسم 'کمائی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - آبائی دولت، پشتینی جائداد۔
 ریل پر قربان، ہوٹل پر نثار باپ دادا کی کمائی ہو گئ      ( ١٩١٤ء، طوفان نوح، ٢٣٩ )