دیہات

( دیہات )
{ دے + ہات }
( سنسکرت )

تفصیلات


دیہہ  دیہات

سنسکرت الاصل لفظ 'دیہہ' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقہ جمع بڑھانے سے دیہات بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "حکایت سخن سنج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد، جمع )
واحد   : دیہہ [دیہہ (ی مجہول)]
١ - بہت سے گاؤں، گاؤں کا علاقہ۔
"ان کے زمانہ کی آنکھیں دیکھے ہوئے دو چار بڈھے اب بھی دیہات میں باقی تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، جوالامُکھ، ٩٦ )