کفنانا

( کَفْنانا )
{ کَف + نا + نا }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کفن' کے ساتھ 'انا' بطور لاحقۂ تعدیہ لگانے سے 'کفنانا' بنا۔ اردو میں بطور فعل لازم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل لازم
١ - مردے کو کفن، پہنانا۔
"میری لاش کو کفنانے کے بعد ایک مرتبہ پھر ام المومنین سے پوچھ لیا جائے۔"      ( ١٩٨٤ء، طُوبٰی، ١٦٤ )