کلف

( کَلَف )
{ کَلَف }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٣٥ء کو "کپڑے کی چھپائی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کَلَپ، اہار جو کپڑوں کو لگاتے ہیں۔
"ذہن میں ایک سفید براق چکن کا کلف لگا کرتا اور ایک سفید لٹھے کا کلف لگا پاجامہ کھڑکھڑانے لگتا ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٣٤ )
  • مانْڈا
  • اہار
  • لَئی
  • a kind of starch