کم مایگی

( کَم مایَگی )
{ کَم + ما + یَگی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد فارسی اسم 'مایہ' کا 'ہ' حذف کر کے 'گ' لگا کر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "ساغر محبت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تھوڑی پونجی ہونا، کم حیثیت ہونا، ناداری۔
"نہ جانے بچپن کا وہ شعوری احساس تھا یا اپنی کم مائیگی کا دُکھ کہ . گد گدا بستر سدا ہی کیڑے کی مانند کلبلایا کرتا۔"      ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، جنوری، ٦٧ )
  • کَم مَقْدُوری
  • بے بَضاعَتی
  • scantiness or deficiency of means or wealth
  • poverty
  • indigence;  smallness of quantity