کم نگاہ

( کَم نِگاہ )
{ کَم + نِگاہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد فارسی زبان کا اسم 'نگاہ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٥ء کو "دیوانِ نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کم نظر، تنگ نظر، غافل۔
 اس نے نگاہ سے جالب رسم و راہ کی خاطر ہم نے کم نگاہوں کے ناز بھی اٹھائے ہیں      ( ١٩٨٩ء، اس شہر خرابی میں، ٥٤ )