انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی زبان رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٦ء کو "شرحِ قانونِ شہادت" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : کَلَکْٹَروں [کَلَک + ٹَروں (واؤ مجہول)]
١ - جمع کرنے والا، اکٹھا کرنے والا، ضلع کا سب سے بڑا حاکم جو تحصیل، وصول اور نظم و نسق قائم کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اسے مالی معاملات میں عدالتی اختیارات بھی حاصل ہوتے ہیں، حاکم، ڈپٹی کمشنر، تعلقہ دار۔
"ساتھ ہی احمد بخش نے رحمتیا کو آواز دی کلکٹر صاحب کی بیگم صاحبہ آئی ہیں۔"
( ١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٨ )