کلس

( کَلَس )
{ کَلَس }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گنبد کے اوپر کی کلغی، قُبہ لوہے یا پیتل یا تانبے کا سنہری ملمّع کیا ہوا، سرطوق گنبد، میں سر گبند۔
"وہاں کے اونچے مندروں کے کلس تو دکھائی دیں گے۔"      ( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ٢٧ )
٢ - لوہے، تانبے یا پیتل وغیرہ کا چھوٹے منھ کا گھڑا، گگرا (شاذ)۔
 عجب ناز سے پھر اٹھا کر کلس بہم نغمہ زن جاتی تھیں پیش و پس      ( ١٨٩٣ء، صدق البیان، ١٧٢ )
  • water-pot
  • pitcher
  • jar;  a rounded pinnacle or ball on the top
  • the top of a dome;  pinnacle