اصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اِمکان ہے کہ انگریزی لفظ 'المرا' سے بنا ہو۔ تحریراً ١٨٤٧ء کو "عجائبات فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : اَلْمارِیوں [اَل + ما + رِیوں (و مجہول)]
١ - دیوار کے آثار میں عموماً کواڑ یا کواڑوں سے بند ہونے والی خالی جگہ جس میں سامان رکھنے کے لیے اوپر تلے تھوڑے تھوڑے فاصلے پر خانے بنے ہوں؛ اسی قسم کا لکڑی یا دھات کا ڈھانچا جسے ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ رکھ سکیں۔
"الماریاں تین تین گز چوڑی اور قد آدم اونچی ہیں۔"
( ١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ١٦١:٦ )