باپ کا نوکر

( باپ کا نَوکَر )
{ باپ + کا + نَو (و لین) + کَر }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم باپ اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم نوکر کے درمیان کلمۂ اضافت 'کا' لگنے سے مرکب اضافی 'باپ کا نوکر' بنا۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - گھر کا قدیمی خدمتگار، وہ پرانا ملازم جس پر بہت زیادہ حق نمک واجب ہو۔ (ماخوذ : جامع اللغات، 364:1)