تفصیلات
فتح اِفْتِتاح اِفْتِتاحِیَہ
عربی زبان سے مشتق اسم 'افتتاح' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ، نسبت اور 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'افتتاحیہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٣٠ء، کو "بنت الوقت" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ تقریر جو جلسے کے آغاز میں جلسے کے اغراض و مقاصد وغیرہ سے متعلق کی جائے۔
"سب سے پہلے مس واکر نے افتتاحی تقریر کی۔"
( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٢٦ )