اقدس

( اَقْدَس )
{ اَق + دَس }
( عربی )

تفصیلات


قدس  اَقْدَس

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'قادس' کی تفضیل 'اقدس' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (کسی بزرگ، متبرک، شے یا جگہ کے لیے بطور صفت) جو طہارت میں دوسرے سے بڑھ کر ہو، بہت زیادہ پاک، نہایت تقدس والا، حد درجہ متبرک۔
 اور تو کوئی نہیں ہے میرے رونے کا علاج پاے اقدس سے ملوں میں چشم تر یامصطفٰی      ( ١٩٢٧ء، معراج سخن، جلیل، ٣٣ )
  • پاکِیْزَہ
  • most holy or sacred;  very holy
  • very sacred