صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - آگے کا، سامنے کا، پچھلا کی ضد۔
ہتھنی کا ایک پاؤں اگلا تھا باندھ مہاوتوں نے رکھا
( ١٨١٨ء، انشا، کلیات، ٣٧٦ )
٢ - فوقیت رکھنے والا، فائق، افضل، بڑھ کر، زیادہ۔
اگلے یاری میں تمہاری تھا نسیم آج سمجھے ہم کہ اگلا غیر ہے١٨٤ء، نسیم لکھنو، دیوان، ٤٧
٣ - اوپر، مزید۔
"چھ سات برس میں پانچ اگلے دو بیسی (٤٥) روپے جمع کیے تھے۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٨٦ )
٤ - آئندہ، آنے والا (خصوصاً زمانہ، سال وغیرہ کے لیے)۔
"ان امور کی اصطلاح میں کوشش کریں جنھوں، پچھلوں کو کہیں کا نہ رکھا اور اگلوں کے ساتھ بھی شاید ویسا ہی سلوک کریں۔"
( ١٨٨٥ء، بزم آخر (دیباچہ)، ٣ )
٥ - گزشتہ، گزار ہوا، پہلے کا، قدیم، پرانے زمانے کا۔
اگلے مشاعروں میں نہ آئے حضور آپ اس بزم میں تو آئیے اب کے ضرور آپ
( ١٩٣٢ء، کلیات شائق، ١٠١ )