اگلی

( اَگْلی )
{ اَگ + لی }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'اگلا' کی تانیث 'اگلی' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جنسِ مخالف   : اَگْلا [اَگ + لا]
١ - اگلا کی تانیث۔
"ہماری اولاد اگر اپنا درجہ بنی نوع انسان کی اگلی صف میں قائم رکھنا چاہے گی تو ان کو ایک زبردست مشکل کا مقابلہ کرنا ہوگا۔"      ( ١٩١٢ء، تمدن ہند، ٥٣١ )