اغلب

( اَغْلَب )
{ اَغ + لَب }
( عربی )

تفصیلات


غلب  غالِب  اَغْلَب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل 'غالب' کی تفضیل 'اغلب' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٧٤٦ء کو "قصۂ مہر افروز و دلبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - زیادہ غالب، بہت زیادہ غالب، قریب قریب یقینی۔
"اگر آپ یہاں آئیں اور ان سے ملیں تو اغلب ہے کہ کوئی معقول خدمت مل جائے۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٠ )
٢ - مقابلتاً غالب، زیادہ تر۔
"جو اسباب انسان کے افعال کے محرک ہوا کرتے ہیں . اغلب ان میں سے خوف، طمع، گرسنگی اور عشق ہیں۔"      ( ١٩١٣ء، تمدن ہند، ٤١٤ )
  • & Adv - more
  • or most
  • likely;  most probable;  very probably