افسردگی

( اَفْسُرْدَگی )
{ اَف + سُر + دَگی }
( فارسی )

تفصیلات


افسردن  اَفْسُرْدَہ  اَفْسُرْدَگی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'افسردہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت سے 'افسردگی' بنا۔ اردو بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق، نصرتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - بجھا ہوا، ٹھنڈا، افسردہ کا اسم کیفیت۔
"مسلمانوں پر افسردگی اور مردنی چھائی ہوئی تھی۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٠٢ )