التزام

( اِلْتِزام )
{ اِل + تِزام }
( عربی )

تفصیلات


لزم  لازِم  اِلْتِزام

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٣٦ء کو "قصۂ گل و صنوبر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - خود عائد کردہ شرط یا پابندی، لازم قرار دے لینا۔
"ہر روز التزام کے ساتھ گھنٹے آدھ گھنٹے . باہر پھرنا ضرور چاہیے۔"      ( ١٩٠٨ء، مقالات حالی، ٤١٤:٢ )
٢ - دو امور میں باہم لزوم کی نسبت؛ ایک دوسرے کے لیے لازم ہونا۔
"دلالت کے واسطے معنی موضوع لہ اور معنی مدلول میں التزام کا ہونا ضروری ہے۔"    ( ١٨٧١ء، مبادی الحکمۃ، ١٦ )
٣ - دوباتوں کا باہم ربط ووصل۔
"التزام کلام میں سہو و خطا نظر آوے تو اسی وقت لطف فرما کے اصلاح دیں۔"    ( ١٨٣٦ء، قصۂ گل و صنوبر، ٤ )
  • being necessary or expedient
  • being assiduous
  • taking on one's self.