بات کا پکا

( بات کا پَکّا )
{ بات + کا + پَک + کا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بات' اور اسم صفت 'پکا' کے درمیان کلمہ اضافت 'کا' لگنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩١ء میں "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - قول کا دھنی، وعدے میں اٹل۔
"تجھے عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ میں بات کا کتنا پکا ہوں۔"      ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦٦:٦ )
  • true to one's word
  • faithful to one's promise
  • trust worthy