الجبرا

( اَلْجَبْرا )
{ اَل + جَب + را }
( انگریزی )

تفصیلات


Algebra  اَلْجَبْرا

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٧ء کو "انشاے اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : اَلْجَبْرے [اَل + جَب + رے]
جمع   : اَلْجَبْرے [اَل + جَب + رے]
١ - [ ریاضی ]  ریاضی کی وہ شاخ جس میں مقداروں کو بجائے 1 عداد کے حروف سے اور ان کی باہمی نسبت اور تعلق کو علامات کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے، الجبرا و المقابلہ۔
"اشاری اعداد کے وہ سلسلے جن پر الجبرا کے ایسے اصولوں کو اطلاق ہو سکتا ہو بے حد مفید ہیں۔"      ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٥٨ )