کم ظرفی

( کَم ظَرْفی )
{ کَم + ظَر + فی }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کم' کے بعد عربی اسم 'ظرف' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "حکایات سخن سنج" میں میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اوچھا پن، کمینگی، خباثت، فتانت، پست ہمّتی، کم حوصلگی۔
"ماضی کی کوتاہیوں میں اس طرح کھو کر رہ جانا . تنگ نظری اور کم ظرفی کی علامت ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، نگار، کراچی، نومبر، ٥١ )
  • want of capacity
  • shallowness;  want of ability or spirit
  • witlessness;  baseness
  • meanness.