کلرک

( کِلَرْک )
{ کِلَرْک }
( انگریزی )

تفصیلات


Clerk  کِلَرْک

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٥ء، لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کِلَرْکوں [کِلَر + کوں (واؤ مجہول)]
١ - دفتر کا کام کرنے والا بابو، منشی۔
"دفتر میں . ہر کلرک کے نام کی بجائے ایک دوسرے کو نمبروں سے مخاطب کرتے۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ١١٦ )