کلورین

( کِلورِین )
{ کِلو (واؤ مجہول) + رِین }
( انگریزی )

تفصیلات


Chlorine  کِلورِین

انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو "فوائدالصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - ایک زردی مائل سبز اور بد بودار گیس، دھاتی عنصر۔
"پانی میں کلورین کی بہت مقدار آپ کی صحت کے لیے مفید نہیں بلکہ مضر ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ١٤ ستمبر، ٣ )