کم خواب

( کَم خَواب )
{ کَم + خاب (و معدولہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کم' کے بعد فارسی اسم 'خواب' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٤٧ء کو "دیوانِ قاسم" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کم سونے والا، جسے تھوڑی نیند آتی ہو۔
 نرگسِ حیراں ہے مجھے بیدار یوں سے آشنا کون پاوے گا خیال اس دیدۂ کم خواب کا      ( ١٩٤٧ء، دیوان قاسم، ٣ )